کراچی(تشکُّر نیو)خواجہ اجمیر نگری پولیس کی اسٹریٹ کریمنل و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کاروائیاں
پہلی کاروائی
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کریمنل کے خلاف کاروائی کرتےہوئے ملزم بنام دانیال ولد ندیم سے ایک ضرب ریوالور 32بور بلا نمبری بلالائسنس بمعہ 2 راؤنڈ برآمد کرکے ملزم بالا کےخلاف تھانہ ہذا میں مقدمہ الزام نمبر 20/2024بجرم دفعہ 23/1A سندھ آمز ایکٹ 2013 قائم کیا گیاہے۔
ملزم دانیال ولد ندیم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
(1) مقدمہ الزام نمبر 178/2023 بجرم دفعہ 381Aت پ تھانہ شریف آباد کراچی
(2) مقدمہ الزام نمبر 387/2023 بجرم دفعہ 231Aسندھ آرمز ایکٹ 2013 تھانہ خواجہ اجمیر نگری
*دوسری کاروائی*
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بنام عمر ولد اکمل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 505 گرام چرس برآمد کر کے ملزم بالا کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 21/2024 بجرم دفعہ9( 1)و3 (B)انٹی نارکوٹیکس درج رجسٹر کیا گیا۔
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
