...

پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے، الیکشن ٹکٹ 4 کروڑ کا ہوگیا

پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے، الیکشن ٹکٹ 4 کروڑ کا ہوگیا

ویب ڈیسک

عام انتخابات کیلئے ٹکٹس کی تقسیم سے پہلے ہی تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ خیبرپختونخوا سے پرانے کارکنوں نےاحتجاج کرتے ہوئے قیادت پر نوواردوں کو نوازنے کا الزام عائد کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 سے پہلے ہی تحریک انصاف میں دراڑیں واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا سے پرانے کارکنوں نے اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر پراحتجاج کیا۔

مظاہرین نے دوران احتجاج پارٹی قیادت پر ٹکٹوں کی تقسیم کے مقاملے پر بندربانٹ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیسہ خوب چل رہا ہے، پارٹی کے پرانے وفا داروں کو کوئی پوچھ بھی نہیں رہا۔

انہوں نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔آج ایک ٹکٹ کی قیمت چار کروڑ روپے ہے، میرٹ اور انصاف کی کوئی بات نہیں ہے ۔

 

 

مظاہرین کا کہنا ہے پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا کے دیرینہ اور سرگرم پی ٹی آئی کارکنان ، کسی نے جیل کاٹی ہو یا شاندار خدمات انجام دی ہوں ، پارٹی قیادت کیلئے اب کسی کی کوئی اہمیت نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.