کراچی (پریس ریلیز) کے این اکیڈمی اور دی آرکیڈ اسکول کے سالانہ نتائج میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں رنگارنگ تقسیمِ انعامات کی تقریب کے این اکیڈمی ملیر کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آرٹس کونسل کراچی میں معروف مصورہ مہر افروز کو خراجِ تحسین، فائن آرٹ کمیٹی کی شاندار تقریب
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ تھے، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک آپریشن و سیکیورٹی سعید احمد، ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم گروپ ظفر ریاض باری اور گروپ ہیڈ کے این ایجوکیشن ویلی محترمہ کرن تنویر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مہمانوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اسناد، شیلڈز اور انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کے این اکیڈمی اور دی آرکیڈ اسکول کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارے ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈی ایس پی سعید احمد نے کہا کہ تعلیمی کامیابی کا جشن منانا ایک خوش آئند عمل ہے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم گروپ ظفر ریاض باری نے کہا کہ ادارے کے چیئرمین خلیل احمد نینی تال والا اور جنید خلیل نینی تال والا کی اولین ترجیح معیاری تعلیم اور طلباء کی مکمل رہنمائی ہے۔
تقریب میں دونوں تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور تعلیمی شعبے سے وابستہ معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے طلباء کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
