کراچی میں پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، جھڑپ کے دوران اسمگلر ہلاک، 960 کلو چھالیہ برآمد

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے علی الصبح ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان لے جانے والی مشتبہ گاڑی کو بوٹ بیسن کے قریب روک لیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر صبح 3:40 بجے انجام دی گئی۔

کراچی میں ایس بی سی اے کا مون سون الرٹ، خطرناک عمارتیں خالی کرنے کا حکم، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائیاں

گاڑی کو روکنے پر اس میں سوار افراد نے شدید مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں کسٹمز اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان ہاتھا پائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ میں ASO ٹیم کا ایک سپاہی دفاعی اقدام کے تحت فائرنگ پر مجبور ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص شدید زخمی ہوا اور بعدازاں دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تھا اور وہ ممکنہ طور پر ایک منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ واقعے کے بعد ہلاک شخص کے ساتھیوں اور موقع پر موجود ہجوم نے اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی اور گاڑی کی تلاشی لینے میں مشکلات پیش آئیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے صورتحال پر قابو پایا گیا اور گاڑی کو کسٹمز ہاؤس کراچی منتقل کیا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 80 بوریاں مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 960 کلوگرام نکلا۔ گاڑی اور سامان کو ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق شخص کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ شفافیت، قانون کی حکمرانی اور احتساب کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واقعے کی مکمل انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.55 PM WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.55 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.55 PM 3 WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.56 PM WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.56 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.56 PM 2

WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.52.58 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، جھڑپ کے دوران اسمگلر ہلاک، 960 کلو چھالیہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!