کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انڈسٹریل ایریا سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید کے قبضے سے 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد ہوئی ہے۔
سکھر کے علاقے باگڑجی میں دو برادریوں کے درمیان مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ماضی میں اس کی دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔
