عید سے قبل کراچی پولیس چیف کا مویشی دوست منڈی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

کراچی: عید الاضحیٰ میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اچانک نادرن بائی پاس پر واقع ایشیا کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور فیصل علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس چیف کو منڈی میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

کراچی میں پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، جھڑپ کے دوران اسمگلر ہلاک، 960 کلو چھالیہ برآمد

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 1200 ایکڑ پر پھیلی مویشی دوست منڈی میں شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی اور اس کے اطراف میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، 27 سے زائد پولیس موبائلز اور 49 سے زائد پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کی نگرانی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ، ایس ایس پی طارق مستوئی اور دیگر افسران کر رہے ہیں۔

پولیس چیف نے بتایا کہ وہ اپنا قربانی کا جانور پہلے ہی خرید چکے ہیں اور پرعزم ہیں کہ عید تک سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں خیر و عافیت سے نبھائیں گے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور منڈی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال انتظامات گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں بہتر ہیں، جس کی وجہ سے شہری رات گئے تک منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں 19 اپریل سے اب تک دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد جانور لائے جا چکے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد جانور فروخت ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس پچاس ہزار زائد جانور آئے ہیں اور خریداروں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام بیوپاریوں کے جانور فروخت ہو جائیں اور کسی کا کوئی نقصان نہ ہو۔

WhatsApp Image 2025 06 02 at 7.59.22 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “عید سے قبل کراچی پولیس چیف کا مویشی دوست منڈی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!