ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایات پر نیو کراچی پولیس نے گٹکا و ماوا فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ چار مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا ماوا اور نقدی برآمد ہوئی۔
عوامی کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار 65 گرام چرس برآمد
پہلی کارروائی:
ملزم رضوان عرف چکلی ولد آدم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 20 پڑیا گٹکا ماوا اور 200 روپے برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 369/25 بجرم دفعہ 4/8(1) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
رضوان کے خلاف پہلے بھی تین مقدمات درج ہیں۔
دوسری کارروائی:
ملزم انعام اللہ ولد باگل خان کو گرفتار کیا گیا، جس سے 10 پڑیا گٹکا ماوا اور 200 روپے نقدی برآمد ہوئی۔
مقدمہ الزام نمبر 366/25 درج کیا گیا۔
تیسری کارروائی:
ملزم ساجد ولد فیض رسول کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 10 پیکٹ تیار ماوا اور 50 روپے برآمد ہوئے۔
مقدمہ الزام نمبر 367/25 بجرم دفعہ 4/8(i) کے تحت درج کیا گیا۔
چوتھی کارروائی:
ملزم رافع ولد جمیل کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 15 پیکٹ تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد کیے گئے۔
مقدمہ الزام نمبر 371/25 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

