تھانہ عوامی کالونی پولیس نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم آفتاب ولد دلدار کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 65 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف امتناع منشیات (ترمیمی) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 342/2025 درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
