شہید پولیس اہلکار شہریار علی کی نماز جنازہ ادا قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے آئی جی سندھ

کراچی میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہریار علی کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
قومی سلامتی ہمہ جہت تصور ہے صرف سرحدی دفاع نہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نیپا میں خطاب

شہید کانسٹیبل شہریار علی، جو اے وی ایل سی سندھ پولیس میں تعینات تھے، تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، پولیس افسران و جوان، شہید کے اہلخانہ، رشتے دار، دوست احباب، فیلڈ کے ساتھی اہلکار اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہید شہریار علی کے قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اور محکمہ پولیس ان کے لواحقین کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے۔

One thought on “شہید پولیس اہلکار شہریار علی کی نماز جنازہ ادا قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے آئی جی سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!