اسلام آباد/انقرہ: پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد ابو یاسر الترکی کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ابو یاسر کا تعلق داعش سے ہے اور وہ کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
کم عمری کی شادی پر پابندی شریعت کے خلاف ہے، حکومت بل واپس لے: پاکستان سنی تحریک
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابو یاسر الترکی یورپ سے افغانستان دہشت گردوں کی منتقلی میں مرکزی کردار ادا کرتا تھا اور وہ میوزک کنسرٹس پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بڑی کامیابی میں پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل بھی رواں سال مارچ میں پاکستان نے داعش کے اعلیٰ کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کیا تھا، جسے امریکا نے کابل ایئرپورٹ پر ایبی گیٹ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گرفتاری پر کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا، جو کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
