عیدالاضحیٰ پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات، واٹر کارپوریشن کا الرٹ پلان جاری

کراچی: میئر کراچی اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن، کمشنر کی ہدایت پر بڑی کارروائیاں

احمد علی صدیقی نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندوں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور تمام ڈی ایم سیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں، آفل اور دیگر فضلے کی بروقت صفائی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ آلائشیں مین ہولز کے قریب یا اندر نہ پھینکی جائیں اور نہ ہی سیوریج لائنوں میں ان کا اخراج کیا جائے، کیونکہ اس سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سی ای او نے تمام سپرنٹنڈنگ اور ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں عید سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل کریں، خصوصاً مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف کی صفائی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

جیٹنگ و سکشن مشینوں کی دستیابی، ڈرائیورز کی حاضری اور عید کی تعطیلات میں ڈیوٹی روسٹرز بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ ہائیڈرنٹس سیل کو پابند کیا گیا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے ذریعے سبیلوں کو بلا معاوضہ پانی فراہم کیا جائے اور فوکل پرسن پانی کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!