کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سڑکوں پر، نیشنل ہائی وے پر دھرنا

کراچی میں بجلی کی طویل بندش اور شدید گرمی کے خلاف شہریوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ شہریوں کے شدید ردعمل پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے فوری رابطہ کیا اور کے الیکٹرک سے رابطہ کرکے بجلی کی بحالی کی ہدایت جاری کی۔

رافال طیارے کی تباہی پر فرانس کا ردعمل: اگر تصدیق ہوئی تو یہ پہلا واقعہ ہوگا — فرانسیسی فوجی ترجمان

وزیر داخلہ نے ڈی سی ملیر کو بھی ہدایت کی کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرائی جائے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کی جائے۔ شدید گرمی میں دھرنے پر بیٹھے شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور مشروبات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں، جبکہ ایس ایس پی ملیر کو ہدایت کی گئی کہ وہ خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے بات کریں اور دھرنا پرامن طور پر ختم کرائیں۔

One thought on “کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر شہری سڑکوں پر، نیشنل ہائی وے پر دھرنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!