حج 2025 میں اب تک 5 پاکستانی عازمین کا انتقال، وزارت مذہبی امور کی تصدیق

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حج 2025 کے سیزن کے دوران اب تک پانچ پاکستانی عازمین حج انتقال کر چکے ہیں۔ ان میں چار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت اور ایک نجی اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچے تھے۔

سبرامنیئن سوامی نے تسلیم کیا: پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، مودی حکومت پر شدید تنقید

متوفی عازمین میں چکوال کے خواجہ محمود (62 سال)، جامشورو کے محمد احسان (69 سال)، فیصل آباد کے کشور سلطان (68 سال)، جہلم کے گل جان (56 سال) اور گوجرانوالہ کی ارشاد بیگم (81 سال) شامل ہیں۔ انتقال کی تاریخیں 4 مئی سے لے کر حالیہ دنوں تک ہیں۔ تمام جاں بحق افراد کی تدفین اسلامی اصولوں کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ یا مکہ مکرمہ میں کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اموات طبی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہیں اور ہر مرحلے پر سعودی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی گئی۔ وزارت مذہبی امور نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی عازمین کی نگہداشت، طبی سہولیات اور رہنمائی کے لیے حکومت مکمل متحرک ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “حج 2025 میں اب تک 5 پاکستانی عازمین کا انتقال، وزارت مذہبی امور کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!