فریال ٹالپور کی زیر صدارت اجلاس: منشیات، کیمیکل زدہ دودھ، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

کراچی:  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال ٹالپور کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کی ترسیل، آن لائن ڈرگس کی فروخت، افیون کی کاشت اور کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت جیسے اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اسلام آباد: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 کارکنوں پر فردِ جرم عائد

فریال ٹالپور نے منشیات مافیا کے خلاف بھرپور اور مؤثر ایکشن پر زور دیتے ہوئے پولیس سے سزاؤں کے تناسب کی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ کیمیکل زدہ دودھ کے مرکزی ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے معاشرہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، لہٰذا ان مافیاز کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران منشیات مافیاز کے خلاف 28 مقدمات میں 33 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ اسکولز میں ڈرگس سپلائی پر 83 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 81 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط کے لیے ایم پی ایز اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کو ہدایت دی گئی کہ تمام اسکولوں کے ساتھ مل کر مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رواں سال کالعدم تنظیموں کے 39 دہشت گرد گرفتار اور 4 ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

آخر میں فریال ٹالپور نے آئندہ اجلاس میں کیمیکل زدہ دودھ کی روک تھام پر جاری احکامات کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

WhatsApp Image 2025 05 30 at 4.44.08 PM WhatsApp Image 2025 05 30 at 4.44.09 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 30 at 4.44.09 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 30 at 4.44.10 PM

One thought on “فریال ٹالپور کی زیر صدارت اجلاس: منشیات، کیمیکل زدہ دودھ، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!