انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ 60.229 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
میسی اور سواریز کی شاندار کارکردگی انٹر میامی نے مونٹریال کو 4-2 سے شکست دی
تعلیمی اداروں میں کارروائی:
کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر شہروں میں کارروائیاں:
لاہور: کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
حیدرآباد: گیڈو چوک کے قریب ایک مسافر بس میں سوار ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد، جبکہ ایک اور کارروائی میں بھی اتنی ہی مقدار کی چرس برآمد کی گئی۔
لاہور: ایک کارگو آفس سے کراچی بھجوائے جانے والے پارسل سے 017 گرام کوکین اور 012 گرام وزنی 20 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔
ضلع حب (سومیانی): جھاڑیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 27 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

