فیلڈ مارشل سید عاصم منیر: پاکستان کبھی بھارت کی اجارہ داری، کشمیر پر سودے بازی اور پانی پر سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائس چانسلرز اور جامعات کے سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ کبھی بھارت کی اجارہ داری تسلیم کرے گا اور نہ ہی کشمیر کے مسئلے پر کسی قسم کا سودا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا رہا، لیکن اب یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جسے دنیا نظر انداز نہیں کر سکتی۔

یوم تکبیر کی تقریب میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کو خراج تحسین، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظمت کو سراہا گیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نسلِ نو کی کردار سازی اساتذہ کی ذمہ داری ہے اور یہ اساتذہ ہی ہیں جو پاکستان کی کہانی آنے والی نسلوں تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے اساتذہ اور والدین کی تربیت کا نتیجہ ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ حق و باطل کے معرکے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور قوم جب متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی، بھارت کے خلاف معرکہ اس کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر "فتنہ الہند” ہیں جن کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، ان کا مقصد صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے قانون اور آئین کے مطابق بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کام کریں۔

پانی کو پاکستان کی "ریڈ لائن” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دہشت گردی کی اصل وجہ اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ظلم ہے۔

تقریب کے شرکاء نے فخر سے کہا کہ یہ محفوظ وطن وردی والوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، اور ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!