یوم تکبیر کی تقریب میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کو خراج تحسین، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظمت کو سراہا گیا

کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی محنت اور قربانیوں سے پاکستان کو ایک طاقتور ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے عروج کے دنوں میں بھی محلے کی سڑک پر پول کی روشنی میں پڑھتے تھے اور آج پاکستان دنیا کے ساتواں ایٹمی ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

ایمرٹس اور اطالوی قونصل خانہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، سفارتی و ثقافتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی بقا، سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم اپنی پاک افواج کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عظیم کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کراچی ڈویژن کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم تکبیر کی تقریب کو خوبصورت بنایا۔

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ آج کے دور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کارنامے کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے قائدین کی ضرورت ہے جو سلطان صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کی طرح پاکستان اور اسلام کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹمی قوت نہ ہوتی تو یہودی و نصاری، بھارت، امریکہ، اور برطانیہ پاکستان کو ختم کرنے میں دیر نہ کرتے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ یہ دن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جرات اور عظمت کو سلام پیش کرنے کے لیے ہے جنہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جہاں قرآن و سنت کا قانون نافذ ہے اور اس کے لیے لاکھوں جانیں قربان کی گئیں۔

تقریب میں دیگر قائدین اور علماء کرام نے بھی شرکت کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “یوم تکبیر کی تقریب میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کو خراج تحسین، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظمت کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!