آئی جی سندھ کا لاڑکانہ کا دورہ، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا

لاڑکانہ (نمائندہ خصوصی): انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے لاڑکانہ کا دورہ کیا اور بالخصوص کچہ کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے افسران شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں مصروف، سیکٹر 50-C میں ترقیاتی کام جاری: احمد رضا

آئی جی سندھ کی آمد پر ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ کچہ ایریاز میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے جوان اور افسران بہادری اور عزم کے ساتھ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ ضلعی ایس ایس پیز کو محکمانہ امور میں مکمل خودمختاری حاصل ہے اور کسی بھی سیاسی یا غیر ضروری دباؤ کے تحت آنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ رینج میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہے، تاہم مزید بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کا لاڑکانہ کا دورہ، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!