پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں مصروف، سیکٹر 50-C میں ترقیاتی کام جاری: احمد رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات اور یوسی 8 کے چیئرمین احمد رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حقیقی طور پر حل کر رہی ہے، اور ہمارے نمائندے عملی اقدامات سے مخالفین کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیہ ایس آئی سی وی ڈی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب: “وفاق نے صحت کا بوجھ ہم پر ڈالا، ہم نے سہولت میں بدلا”

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سیکٹر 50-C میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین عمر فاروق، نثار میو، نوید عبیداللہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ احمد رضا نے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور بتایا کہ سیکٹر 50-C کی اپگریڈیشن کا عمل باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی اور کورنگی کے ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے تباہ حال سیکٹر 50-C میں اب نمایاں تبدیلی آ رہی ہے، جو پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

احمد رضا نے کہا کہ کورنگی کے مختلف یوسیز میں مکمل انفراسٹرکچر کی تعمیر نو جاری ہے اور تمام یوٹیلیٹی سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جیسا کہ عوام سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر علاقے کی مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے احمد رضا اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یوسی 8 میں جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی عوامی خدمت میں مصروف، سیکٹر 50-C میں ترقیاتی کام جاری: احمد رضا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!