بن قاسم پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی خفیہ گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ خفیہ کارروائی کے دوران گبول گوٹھ کے علاقے میں واقع خفیہ گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت شریف، دھنی بخش، خلیل اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر واٹر کارپوریشن کا بجلی کے بریک ڈاؤن پر وضاحتی بیان

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 325 کلوگرام سے زائد چھالیہ، تیار شدہ گٹکا ماوا، تمباکو، پتی، چونہ، پیکنگ مواد، کیمیکل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ کارخانے کی جگہ باقاعدگی سے تبدیل کرتے تاکہ قانون کی گرفت سے بچ سکیں۔

گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مختلف مقامات پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کرتے تھے۔ پولیس اور رینجرز نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 29 at 3.03.23 PM 1

56 / 100 SEO Score

One thought on “بن قاسم پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی خفیہ گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!