بولٹن مارکیٹ کے تاجروں کا کسٹم حکام کیخلاف شدید احتجاج ایم اے جناح روڈ بند ٹریفک جام

ولٹن مارکیٹ کے دکانداروں نے کسٹم حکام کی مبینہ بلاجواز کارروائیوں کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر شدید احتجاج کیا، جس کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
کیماڑی پولیس کی خفیہ اطلاعات پر دو کامیاب کارروائیاں اسٹریٹ کرمنلز اور بھتہ خور گرفتار

احتجاجی دکانداروں نے لاہوری شربت کے سامنے واقع سڑک پر دھرنا دیا، جس کے نتیجے میں بولٹن مارکیٹ کی جانب جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکار ان کے کاروبار کو نشانہ بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر غیر ضروری چھاپے مار رہے ہیں، جس سے ان کی روزی روٹی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مظاہرین سڑک پر بیٹھ گئے، جس سے ایم اے جناح روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ٹریفک پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے متحرک اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کر کے سڑک کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ تاجر نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “بولٹن مارکیٹ کے تاجروں کا کسٹم حکام کیخلاف شدید احتجاج ایم اے جناح روڈ بند ٹریفک جام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!