کیماڑی پولیس کی خفیہ اطلاعات پر دو کامیاب کارروائیاں اسٹریٹ کرمنلز اور بھتہ خور گرفتار

ضلع کیماڑی میں اسٹریٹ کرائم سیل اور تھانہ پاک کالونی پولیس نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ اطلاعات ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے جاری کیں۔
زمان ٹاؤن پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی چار ملزمان گرفتار

پہلی کارروائی: منگھوپیر روڈ پر ملزمان گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر حافظ میل والی نزد بڑا بورڈ، منگھوپیر روڈ پر مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد ولد حاجی گلگئی، آج محمد ولد سوا خان، اور عدیل نیازی ولد اقبال نیازی کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو تھانہ آرام باغ کے مقدمہ الزام نمبر 177/2025 کے تحت مطلوب تھی۔ گرفتاریاں CCTV فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئیں۔

ملزم عدیل نیازی کے خلاف پہلے سے درج ذیل مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے:

FIR No. 461/2024 – PS Pak Colony

FIR No. 462/2024 – PS Pak Colony

FIR No. 715/2024 – PS Tehmuria

دیگر ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔

دوسری کارروائی: بدنام بھتہ خور آزاد خان عرف یاور گرفتار

ایس ایس پی کی ہدایت پر اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد، ایس ایچ او ممتاز ملک، اور وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک بھتہ خور آزاد خان عرف یاور کو گرفتار کیا گیا۔ آزاد خان نے سائیٹ ایریا کی تین فیکٹریوں — پاناما ٹیکسٹائل، سی ٹی سی اینڈ، اور کے اینڈ آر انڈسٹریز — کو تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے نام پر 2 کروڑ روپے فی فیکٹری بھتہ طلب کیا تھا، ساتھ ہی 9mm گولیاں بھیجی تھیں۔

ملزم کے خلاف تھانہ سائیٹ اے میں مقدمہ الزام نمبر 86/2023 بجرم 384/385 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت کیس درج ہے۔ اس کیس میں اس کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے تھے، جبکہ آزاد خان فرار ہو کر بٹگرام (خیبرپختونخوا) چلا گیا تھا۔

حال ہی میں واپسی پر ملزم نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کا روپ دھار کر فیکٹریوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔

ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی خفیہ اطلاعات پر دو کامیاب کارروائیاں اسٹریٹ کرمنلز اور بھتہ خور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!