وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانگی اختیار کر لی۔
اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت
وزیراعظم کو لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ النور مامیدوف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی حکام نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیرِاعظم نے صدر الہام علییوف سے اہم دو طرفہ ملاقات کی، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، اور آذربائیجان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اب دوشنبہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جو گلیشئرز کے تحفظ سے متعلق ہے۔ روانگی سے قبل وزیراعظم نے لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے قومی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو بھی دیا، جس میں دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
