اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے زخمی اہلکار کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Hilal Talks 2025 آئی ایس پی آر کا تعلیمی و فکری شعور اجاگر کرنے کا بڑا اقدام

وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم سب جعفر جہانگیر کے ساتھ ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘

اس موقع پر محسن نقوی نے گزشتہ شب فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہید سدھیر عباسی ایک بہادر اور پروفیشنل پولیس افسر تھے، جن کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کے اہلخانہ کا ہر ممکن طور پر خیال رکھا جائے گا۔‘‘

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، چیف کمشنر محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر عرفان میمن، اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام آباد پولیس کے سپوتوں نے جرأت اور بہادری سے مجرموں کا مقابلہ کیا۔

65 / 100 SEO Score

2 thoughts on “اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!