یوم تکبیر ہماری خودداری، دفاعی خودانحصاری اور قومی اتحاد کا دن ہے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودداری، سائنسی ترقی اور دفاعی خودانحصاری کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم کیا اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا پولیو کیمپوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر قوم میں ایمان، اتحاد اور قربانی کا جذبہ ہو تو کوئی بھی چیلنج ناقابلِ عبور نہیں ہوتا۔ حالیہ مثال کے طور پر 10 مئی کو پاک افواج کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو تباہ کرنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے ہیرو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، اخلاص اور انتھک محنت نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ ثابت کیا کہ اگر انسان کے دل میں سچائی، جذبہ اور خلوص ہو تو وہ ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یومِ تکبیر کے موقع پر "فتح مبین سیمینارز” کا انعقاد کیا گیا، جن میں شاداب رضا نقشبندی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں مواصلاتی خطابات کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا افواجِ پاکستان اور ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد ہے، اور پوری قوم ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں نے بھارت کے گمراہ کن دعوؤں کو بے نقاب کر کے حب الوطنی کی مثال قائم کی ہے۔

شاداب رضا نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کو چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں بھارت کی بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی انتہا پسند جماعتوں میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز سیاست کو مسترد کریں اور امن کو فروغ دیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “یوم تکبیر ہماری خودداری، دفاعی خودانحصاری اور قومی اتحاد کا دن ہے، شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!