افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو بیرونِ ملک کارروائیوں پر سخت وارننگ

کابل : افغان طالبان کے کمانڈر سعید اللہ سعید نے فتنتہ الخوارج کے نام سے سرگرم عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے باہر کسی بھی ملک میں جہاد کے نام پر کارروائیاں نہ صرف غیر شرعی ہیں بلکہ ریاستی امیر کے حکم کے خلاف بھی ہیں۔

مائی کلاچی میں فائرنگ سے شہید ٹریفک کانسٹیبل زین کی نماز جنازہ ادا، پولیس افسران کی شرکت

کمانڈر سعید اللہ کا کہنا تھا کہ جو افراد مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرونِ ملک حملوں میں شریک ہوتے ہیں، وہ حقیقی مجاہد نہیں سمجھے جا سکتے۔ جہاد کا اعلان کرنا یا اس کی اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی انفرادی شخص یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاستی قیادت کے حکم کے بغیر کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی دینی نافرمانی کے زمرے میں آتی ہے، اور ایسے افراد نہ صرف فتنے کا سبب بنتے ہیں بلکہ اسلام اور امت مسلمہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو بیرونِ ملک کارروائیوں پر سخت وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!