شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شیر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

کمشنر کراچی کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ملیر، کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جو تھانہ قائدآباد کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر وارداتوں میں اس کے ممکنہ کردار کا پتہ لگایا جا سکے۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیشی ٹیمیں اس سے مزید معلومات حاصل کریں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!