بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا، مودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اشتعال انگیز پالیسیاں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ہمیشہ اپنی تقریروں میں پاکستان کو نشانہ بنایا، اور اب اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔

افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو بیرونِ ملک کارروائیوں پر سخت وارننگ

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی کا حالیہ بیان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور اقوام متحدہ، او آئی سی، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے دورِ حکومت میں بھارت میں اقلیتیں، بالخصوص مسلمان، سکھ اور عیسائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ آر ایس ایس کی دہشتگردانہ سرگرمیاں صرف بھارت تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بیرونی طاقتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، لیکن دنیا پر اس کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ مودی کا بیان عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "گولی” کی بات کرنے والا مودی ایک "پیراسٹامول کی گولی” بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارت کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے تاریخ لکھنی شروع کی تو بھارت کا نام تاریخ سے مٹ جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا، مودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، سنی تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!