ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی برسی پر پروقار تقریب اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور صدرِ پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی برسی کے موقع پر ایک روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
یومِ تکبیر کے موقع پر لانڈھی میں ریلی چئیرمین عبدالجمیل خان اور وائس چئیرمین عمران کی قیادت

تقریب میں شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی، اور طبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، ایس ایس پی زیشان صدیقی، معروف معالج ڈاکٹر قیصر، شہزاد مجید، تیمور سیال، اسد حنیف، وسیم قریشی، فیصل معیز، توقیر احمد، حسن وارثی، ثوبیہ عامر، غوث میمن اور سرفراز شامل تھے۔

شرکاء نے مرحومہ کی نیک سیرت، خدمات اور اخلاقی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا ماحول سراپا عقیدت و احترام سے لبریز تھا، جس میں شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور ان کا خاندان معاشرے میں ایک معزز مقام رکھتا ہے۔

WhatsApp Image 2025 05 28 at 4.17.03 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 28 at 4.17.04 PM WhatsApp Image 2025 05 28 at 4.17.04 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 28 at 4.17.04 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 28 at 4.17.05 PM

One thought on “ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی برسی پر پروقار تقریب اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!