یومِ تکبیر کے موقع پر لانڈھی میں ریلی چئیرمین عبدالجمیل خان اور وائس چئیرمین عمران کی قیادت

یومِ تکبیر کے موقع پر لانڈھی میں ایک پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان اور وائس چئیرمین محمد عمران نے ٹی ایم سی محد ابراہیم عمرانی کے ہمراہ کی۔
یوم تکبیر پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے سید امتیاز الحق بخاری

ریلی میں شہریوں، نوجوانوں، بزرگوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ملی نغمے گائے، پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالجمیل خان نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کا دن ہے، جس دن قوم نے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ وائس چئیرمین محمد عمران نے بھی کہا کہ ہم اپنے شہداء اور سائنسدانوں خصوصاً ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم ایک محفوظ ایٹمی طاقت ہیں۔

ریلی کا اختتام ملی اتحاد، سلامتی وطن اور استحکام پاکستان کی دعا پر ہوا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تکبیر کے موقع پر لانڈھی میں ریلی چئیرمین عبدالجمیل خان اور وائس چئیرمین عمران کی قیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!