بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع یوسی پپری، صابو گبول گوٹھ کا قدیمی سرکاری پارک بااثر قبضہ مافیا کے نشانے پر آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق وسیم حسین گبول، غلام نبی مگسی اور ان کے کارندوں نے پارک پر غیر قانونی قبضہ کر کے اسے مسمار کر دیا اور وہاں پلاٹوں کی غیرقانونی کٹنگ شروع کر دی۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا پولیو کیمپوں کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کو علاقے کی بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر مالی مفادات کے عوض پارک پر قبضے کی راہ ہموار کی۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ یہ پارک نہ صرف قدیمی ہے بلکہ عوامی تقریبات، شادی و جنازے جیسے اہم مواقع پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پارک پر قبضے کے بعد عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔
عوام و معززین نے آئی جی سندھ، میئر کراچی، ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ملیر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکاری پارک کو واگزار کروائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
