تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پریس ریلیز
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد
Tel: 021- 48506127-8, 051-20062097
مَیری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 24 کا کراچی میں انعقاد
کراچی، 09 جنوری 24: مشق سی گارڈ کی افتتاحی بریف کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
مشق میں مِیری ٹائم سیکٹر سے منسلک مختلف محکموں اور تنظیموں بشمول وزارت دفاع، بحری امور، لائیو اسٹاک و ماہی گیری سندھ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، داخلہ، وزارت انسداد منشیات، نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
جس کا مقصد بحری سیکٹر کے کثیر الجہتی روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں مختلف تنظیموں کی قیادت بشمول پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان کوسٹ گارڈز، پی ایم ایس اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم، بائیکو پیٹرولیم کے علاوہ نجی شعبے، ماہی گیر برادری کی اہم شخصیات اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مشق سی گارڈ کا مقصد پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے پلیٹ فارم سے قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ افتتاحی بریفنگ کے دوران شرکاء کو پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے JMICC کے طریقہ کار اور خدمات کے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔ مشق میں موجودہ سیکیورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے مباحثے اور سمندر میں مختلف عملی مشقیں شامل ہیں۔ مشق کا اختتام 18 جنوری 2024 کو ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
