شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز پہلے روز تین دلچسپ مقابلے

فردوس اتحاد کے زیر اہتمام اور کے بی بی اے کی اجازت سے آرام باغ کے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ میں شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا۔ افتتاح ایس ایس پی ساوتھ ٹریفک سوہائے عزیز نے کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، روٹری شیخ عقیل احمد، ڈاکٹر نگہت عقیل، زاہد ملک، نصرت افضل، زعیمہ خاتون اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
موسیٰ خیل میں فورسز کی کارروائی، بم نصب کرتے 4 دہشت گرد ہلاک

سوہائے عزیز نے منتظمین کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آئندہ یوم آزادی پر بھی ایک شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پولیس میں شمولیت کی ترغیب بھی دی۔

پہلے روز تین میچز کا فیصلہ:

آرام باغ کلب نے یوتھ کلب کو 8-4 سے شکست دی۔ انا بیا نے 4، عتیقہ اور آمنہ اشرف نے 2،2 پوائنٹس بنائے۔ یوتھ کلب کی طرف سے سارہ اور فبیہہ نے 2،2 پوائنٹس اسکور کیے۔

اسکاوٹ کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 22-6 سے ہرا دیا۔ نمرہ امین نے 10، اقرا شفیق 6، اور زارا عارف نے 4 پوائنٹس اسکور کیے۔ رنر اپ ٹیم کی جانب سے ام ہانی، سارہ اشرف اور فبیہہ طارق نے 2،2 پوائنٹس بنائے۔

تیسرے میچ میں اسکاوٹ کلب نے آرام باغ کلب کو 4-2 سے شکست دی۔ زارا عارف نے 4، جبکہ انابیا نے 2 پوائنٹس اسکور کیے۔

ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں عامر شریف، اشرف یحییٰ، محمد عثمان، ذوالفقار عباس شامل تھے۔ آغاز پر غلام محمد خان نے شہدائے پولیس کے لیے دعائے مغفرت کرائی اور ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ کا ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز پہلے روز تین دلچسپ مقابلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!