فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ آذربائیجان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران آذری وزیر دفاع ذاکر حسنوف سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یومِ تکبیر مودی کو دوٹوک پیغام ایس400 اور رافیل راکھ ہو چکے حنیف عباسی

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھی سرحدی سلامتی، عسکری تعاون اور اقتصادی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور خطے کی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ آذربائیجان دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!