راولپنڈی: مسلح افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی قوم کو یومِ تکبیر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دن اس عظیم تاریخی موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے ایک ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں اپنی حیثیت منوائی۔
کراچی: ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، بینک منیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 مئی نہ صرف پاکستان کے عزم، اتحاد اور پرامن بقاء کی جدوجہد کی علامت ہے بلکہ یہ دن قوم کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے قومی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو پوری قوم کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مسلح افواج کا غیر متزلزل عزم ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور یہ علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے۔

