انسٹا گرام ریلز بنانے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

انسٹا گرام ریلز بنانے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک

بھارت میں بیوی نے انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر اپنے شوہر کی جان لے لی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جنوری کو ریاست بہار میں شوہر کی جانب سے انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر بیوی نے اپنے ماں باپ کی مدد سے شوہر کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کی شناخت مہیشور کے نام سے ہوئی ہے جو کولکتا میں مزدوری کرتا تھا اور کچھ دن قبل ہی گھر واپس لوٹا تھا

مہیشور کے گھر موت کی خبر اس وقت پتا چلی جب اس کے بھائی نے موبائل پر فون کیا اور کسی نامعلوم فرد نے جواب دیتے ہوئے قتل کی اطلاع دی۔

بیٹے کی موت کی خبر سن کر مہیشور کے والد اور بھائی رانی کے گھر پہنچیں اور اس دوران پولیس کو بھی خبر کردی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی جبکہ رانی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مزید تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!