کراچی (لیاری): افواج پاکستان کی "معرکۂ حق – آپریشن بنیان مرصوص” میں شاندار کامیابی کے بعد لیاری کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے زبردست اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی غلامانِ عباس اسکول، لیاری ایکسپریس وے سے شروع ہو کر بغدادی کراسنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔
سندھ حکومت کے فنڈز پر غلط فہمیاں دور، دیگر صوبوں میں خدمات صرف وفاقی فنڈز سے – سعید غنی
ریلی کی قیادت رکنِ سندھ اسمبلی یوسف بلوچ اور ٹاؤن چیئرمین لیاری ناصر کریم نے کی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور افواج پاکستان کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا:
"افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے، انہوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔”
"شکریہ افواج پاکستان، شکریہ وطن کے محافظو! ہم تمھارے ساتھ ہیں۔”
"جب بھی وطن پر آنچ آئے گی، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔”
شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطن کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

