ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد، شہریوں میں شعور بیدار کرنے کا سلسلہ جاری

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف اضلاع میں ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرامز تعلیمی اداروں، نجی اداروں اور عوامی مقامات پر ترتیب دیے گئے، جن کا مقصد شہریوں، طلباء اور ملازمین میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور سڑکوں پر نظم و ضبط سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

Modi Cornered After Pakistan Victory | Rafales Down, Global Isolation, Supreme Court Slams Minister

پروگرامز کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے درست استعمال، پیدل سڑک عبور کرنے کے اصول، ٹریفک سگنلز کی پابندی اور دیگر اہم نکات سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے ان سیشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد سوالات بھی کیے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کے لیے ایسے پروگرامز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

One thought on “ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر ٹریفک آگاہی پروگرامز کا انعقاد، شہریوں میں شعور بیدار کرنے کا سلسلہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!