آرٹس کونسل کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کا ماہانہ مشاعرہ، زہرا نگاہ کی صدارت میں معروف شعرا نے کلام پیش کیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کے زیر اہتمام ماہانہ مشاعرے کا انعقاد ایوانِ جوش (اکتارا ہال) میں ہوا۔ اس مشاعرے کا مقصد معروف شعرا محسن نقوی، میراجی، قمر جمیل اور تاج بلوچ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

مقدس ہستیوں کی توہین ناقابلِ برداشت، شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ – تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ سندھ

تقریب کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے۔ مشاعرے میں شریک معروف شعرا میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، عنبریں حسیب عنبر، تنویر انجم، افضال احمد سید، رخسانہ صبا، شاداب احسانی، راشد نور، پروین حیدر، ریحانہ احسان، وحید نور، امر پیرزادہ اور فراست رضوی شامل تھے جنہوں نے اپنی غزلیں اور نظمیں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر زہرا نگاہ نے کہا کہ جوش ملیح آبادی ایک عظیم شاعر تھے، ہمیں ان کے بچپن اور زندگی کو مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعرا کو ان کی زندگی میں ہی وہ مقام دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے جوش صاحب سے اپنی ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بھولے انسان تھے اور زبان کے استعمال پر انتہائی حساس۔ ان کا کہنا تھا کہ جوش صاحب کو جواہر لعل نہرو نے پاکستان جانے سے روکا، لیکن وہ اپنے بچوں کی خاطر پاکستان آئے۔

زہرا نگاہ نے آخر میں اپنا کلام سنایا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

ڈاکٹر فاطمہ حسن نے اعلان کیا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی ہدایت پر ایوانِ جوش میں ہر ماہ ماہانہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔

شاعرہ عنبرین حسیب عنبر نے اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور "الامین” کے عنوان سے نظم پیش کی، جس پر شرکاء نے پرجوش داد دی۔

تقریب کے اختتام پر آرٹس کونسل کراچی کے صدر کی جانب سے زہرا نگاہ کو پھول پیش کیے گئے۔

مشاعرے میں اردو یونیورسٹی کے طلبا، بشمول ادیب ہادی اور شازیہ عالم شازی نے بھی اپنے اشعار پیش کیے۔

13 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!