کراچی: شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں سچل پولیس نے صفورا چورنگی اور اس کے اطراف میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد چھپرے گرا دیے اور درجنوں جانور ضبط کر لیے۔
تھانہ سعودآباد کی گٹکا ماوا کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غیرقانونی مویشی منڈی لگانے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اب تک 4 مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کمشنر کراچی نے 9 مئی کو ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔
کمشنر آفس کی جانب سے شہر کے 7 اضلاع میں صرف 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو غیرقانونی منڈیوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی منڈیوں کے قیام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر شہری مسائل بھی جنم لیتے ہیں، جس کے باعث یہ پابندی ضروری قرار دی گئی۔