لاہور میں بارڈر سے واپس آنے والے پاک فوج کے دلیر دستوں کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ شہریوں نے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، قومی پرچم تھامے نوجوان، بزرگ اور بچے فخر و مسرت سے جھومتے نظر آئے۔ پاک فوج کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے شہری ٹینکوں پر سوار جوانوں سے بغل گیر ہوئے اور نعرۂ تکبیر اور "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔
پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بھارت کی سرپرستی میں حملے جاری ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شہر میں جشن کا سماں تھا، قومی جذبے سے سرشار عوام نے ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور وطن سے اپنی گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا۔
