کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں منشیات، موٹر سائیکل چوری، گٹکا/ماوا اور شراب فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کی گئیں۔
تھانہ ماڈل کالونی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی، ملزم علی دوست گرفتار
منشیات فروش گرفتار:
انسدادِ منشیات مہم کے تحت پولیس نے 7 مختلف کارروائیوں میں 7 منشیات فروشوں نزاکت عرف تتی، زوہیب، شاکر علی، اسلم، عزیر، الیاس اور شعیب کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس، آئس اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔
موٹرسائیکل لفٹر پکڑا گیا:
موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محبوب احمد ولد ریاض حسین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے آٹھ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے انجن اور دو چیچیز برآمد ہوئیں۔
گٹکا ماوا فروش گرفتار:
گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان اصغر ولد اسلم اور محمد ناصر ولد غلام رسول کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (KLC-4062) اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
شراب فروش بھی قابو:
منظور کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش پون کمار ولد پرسوتم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دو کاٹن شراب اور نقدی برآمد ہوئی۔
تمام گرفتاریاں تھانہ عزیز بھٹی، مبینہ ٹاؤن، بلوچ کالونی، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز اور بریگیڈ کے علاقوں سے کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

