کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم علی دوست ولد ممتاز علی کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ مومن آباد کی حدود میں بحالی مرکز پر حملہ وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کر لی گئی، جسے قبضہ پولیس میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات (ترمیمی) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 159/2025 درج کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی بھرپور آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک رکھا جا سکے۔
