لیونل میسی کی واپسی ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے 28 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو آئندہ ماہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کے 28 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ میسی کمر کی چوٹ کے باعث مارچ میں یوروگوئے اور برازیل کے خلاف اہم میچوں سے باہر ہو گئے تھے، لیکن اب مکمل صحتیابی کے بعد اسکواڈ میں واپس آ چکے ہیں۔
آسٹن ولا نے ٹوٹنہم کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کی دوڑ میں قدم جما دیا

ارجنٹینا، جو پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جون میں چلی اور کولمبیا کے خلاف کوالیفائنگ میچز کھیلے گا۔ میسی نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مارچ میں عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا:

"یوروگوئے اور برازیل کے خلاف قومی ٹیم کے ساتھ دو خاص میچوں سے محروم ہونا شرم کی بات ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتا ہوں، لیکن چوٹ کے باعث مجھے آرام کی ضرورت تھی۔”

میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار واپسی کی ہے اور کلب کے لیے چھ گول اسکور کیے ہیں۔ وہ کلب ورلڈ کپ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جو ارجنٹینا کے میچ کے صرف چار دن بعد 14 جون سے شروع ہو رہا ہے۔

ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے اسکواڈ میں کچھ حیران کن نام شامل کیے ہیں، جن میں نکولس ڈومینگیز (ناٹنگھم فاریسٹ) شامل ہیں جو 2021 کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اسی طرح ویلنٹائن بارکو اور ویلنٹائن کاسٹیلانوس بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 ارجنٹینا کا ابتدائی اسکواڈ:

گول کیپرز:

ایمیلیانو مارٹینز (آسٹن ولا)

جیرونیمو رولی (مارسیلی)

والٹر بینیٹز (پی ایس وی آئندھوون)

ڈیفنڈرز:

ناہول مولینا (اٹلیٹیکو میڈرڈ)

جوآن فوئتھ (ویلریال)

کرسٹیان رومیرو (ٹوٹنہم)

لیونارڈو بیلرڈی (مارسیلی)

نکولس اوٹامینڈی (بینفیکا)

فیکونڈو میڈینا (لینس)

نکولس ٹیگلیافیکو (اولمپک لیون)

مڈفیلڈرز:

الیکسس میک الیسٹر (لیورپول)

لینڈرو پاریڈس (روما)

نکولس ڈومینگیوز (ناٹنگھم فاریسٹ)

ایکوئیل پالاسیوس (بائر لیورکوسن)

روڈریگو ڈی پال (اٹلیٹیکو)

تھیاگو المادا (لیون)

جیوانی لو سیلسو (ریئل بیٹس)

اینزو فرنانڈیز (چیلسی)

فارورڈز:

لیونل میسی (انٹر میامی)

جولین الواریز (مانچسٹر سٹی)

لاؤٹارو مارٹینز (انٹر میلان)

ویلنٹائن کاسٹیلانوس (لازیو)

الیجینڈرو گارناچو (مانچسٹر یونائیٹڈ)

نکولس گونزالیز (فیورینٹینا)

گیولیانو سیمونی (اٹلیٹیکو)

اینجل کوریا (اٹلیٹیکو میڈرڈ)

One thought on “لیونل میسی کی واپسی ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے 28 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!