اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر متاثرہ خاندانوں کے لیے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کر دیا ہے۔ یہ امداد زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو معاوضے کی صورت میں دی جائے گی تاکہ بھارتی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
نادرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 55 ہزار سے زائد، خریداری میں تیزی
فنانس ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیکج کے تحت یہ ون ٹائم گرانٹ جاری کی گئی ہے، جس کی ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے مطابق کی گئی ہے۔ امدادی رقم ضلعی سطح پر تقسیم کی جائے گی اور بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر کو فنڈز کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ رقم کی شفاف اور فوری فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
آزاد کشمیر حکومت نے پہلے ہی شہداء کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے فی کس ادا کر چکی ہے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارتی حملوں کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔ حکومت کا یہ اقدام لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے دوران متاثرین کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔
