آرٹس کونسل کراچی میں یومِ تشکر پر افواجِ پاکستان سے یکجہتی، پرچم کشائی کی تقریب

کراچی (رپورٹ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر یومِ تشکر کے سلسلے میں جون ایلیا لان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گورننگ باڈی کے اراکین کے ہمراہ پاکستانی پرچم بلند کیا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شہید سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی

اس موقع پر آرٹس کونسل کے ممبران، طلباء اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضاء “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ صدر محمد احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے، شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں۔ دشمن نے ہم پر جو جنگ مسلط کی، اس میں ہماری افواج نے اتحاد اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی، فضائیہ اور نیوی نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ثابت کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن اگر اس پر حملہ کیا گیا تو پوری قوم متحد ہو کر دفاع کرے گی۔ انہوں نے مودی حکومت کی جارحیت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 05 16 at 9.07.14 PM 1 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!