راولپنڈی کے علاقے صدر میں رات گئے دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آوازیں اسلام آباد تک محسوس کی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے نزدیک آئیں، جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنے لگے اور شہریوں نے احتیاطاً لائٹس بند کر دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل داغ دیے، سکھ آبادی نشانہ بنی
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ممکنہ طور پر بھارتی جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ادھر لاہور میں بھی بیدیاں روڈ اور ڈی ایچ اے کے علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نور پور گاؤں کے اطراف میں دھماکوں کی شدت محسوس کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ تمام واقعات ممکنہ طور پر دشمن ملک کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہیں اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
