کراچی؛ زاہد نہاری دنیا کے 100 بہترین ریسٹورنٹ میں شامل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی کی زاہد نہاری کا ذائقے میں کوئی ثانی نہیں

کراچی کی زاہد نہاری نےبہترین ذائقے کی وجہ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔دنیا کی سو بہترین ریسٹورنٹ میں جگہ بھی بنا لی ہے۔

دنیا بھر میں فوڈ ریویو کی سب سے بڑی اشاعتوں میں سے ایک ٹیسٹ اٹلس کی جانب سےمرتب کی گئی اس فہرست میں کراچی کےطارق روڈ پر واقع زاہد نہاری 89 ویں نمبر پر ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ”زاہد نہاری“ کو نہاری میں مہارت حاصل ہے کیونکہ یہاں کی نہاری بھرپورذائقوں اورنرم گوشت کی وجہ سے مشہور ہے۔

ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں مقامی پکوان پیش کرنےوالے 23،751 روایتی ریسٹورنٹس میں سے ،ان 100 ریسٹورنٹس کو گاہکوں کے اعتماد ،اور پکوانوں کی نمایاں حیثیت کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

صبح ہو یا شام ریسٹورنٹ پرشہریوں کا رش ہمیشہ رہتا ہے،جو ایک بار یہاں کی نہاری کھائے وہ بار بار آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!