بلدیہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروش گرفتار، دوسرا ملزم فرار

ضلع کیماڑی کے تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر رشیدآباد چڑھائی کے علاقے میں گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد اکرم ولد عبدالحسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی عبدالستار ولد عبدالودود موقع سے فرار ہو گیا۔

دی بوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا پُرجوش پروگرام، طلباء کا وطن سے وفاداری کا عزم

ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران سعد کی سربراہی میں گشت پر موجود پولیس پارٹی نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مختلف دکانوں اور کیبنوں پر گٹکا/ماوا فروخت کر رہا تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے دو شاپرز میں موجود 40 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 79/2025 بجرم دفعہ 4/5/8 کے تحت گٹکا/ماوا ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کے نیٹ ورک اور فرار ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بلدیہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروش گرفتار، دوسرا ملزم فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!