بھارتی جارحیت کا انجام سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم، پاک فوج کی جوابی کارروائیوں سے دشمن پسپا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیوں سے بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیے اور لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔ دشمن کی متعدد چیک پوسٹس کو پاک فوج نے شدید نقصان پہنچایا، اور جوابی حملے اب بھی جاری ہیں۔
پاک فضائیہ کا مؤثر جواب: بھارتی جارحیت کا منہ توڑ ردعمل، متعدد طیارے، ڈرون اور پوسٹیں تباہ

ذرائع کے مطابق، بھارت نے رات کے وقت بزدلانہ حملے کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاک فضائیہ اور زمینی افواج نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے بلکہ دشمن کی کئی پوسٹس کو بھی تباہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے بھی اس شکست کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے طیارے مار گرائے گئے، جبکہ بھارتی فوجی اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ "بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی، دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اب ہم حالتِ جنگ میں ہیں جو بھارت نے خود مسلط کی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے عسکری برتری حاصل کر لی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی دشمن کی پسپائی کو "بھارت کے لیے شرم کا مقام” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارتی میڈیا بھی مان رہا ہے کہ پاکستان نے 5 جہاز مار گرائے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی علامت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا مورال بلند ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔”

59 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی جارحیت کا انجام سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم، پاک فوج کی جوابی کارروائیوں سے دشمن پسپا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!